اے پی کی حکمراں تلگودیشم پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس
پارٹی نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے دورۂ
امریکہ کو ناکام بنانے کے لئے ای میل کی مہم شروع کی ہے۔آئی ٹی اور پنچایت راج کے وزیر نارا لوکیش نے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات
کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن وائی ایس
آر کانگریس پارٹی جو سرمایہ
کاری کو راغب کرنے کے لئے امریکہ کے دورہ کے دوران نائیڈو کی زیر قیادت وفد
کو مل رہے بہتر ردعمل کو ہضم نہیں کرپارہے ہیں، نے امریکی افسروں اور این
آر آئیز کو فرضی ای میلس روانہ کئے ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی وزیراعلیٰ کے دورۂ امریکہ کو فنڈس جمع کرنے سے تعبیر کررہی ہے۔